کمشنر سائبر آباد کی مدد کیلئے کے ٹی آر ؟؟

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( ایجنسیز ) : حیدرآباد اور سائبر آباد کے پولیس کمشنرس مہندر ریڈی اور سی وی آنند ایک ساتھ نہیں ہوتے ہیں اور بہت ہی کم ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں اور یہ بات اچھی طرح معلوم ہے لیکن ان دونوں کے درمیان سرد جنگ میں گذشتہ ہفتہ اس وقت شدت پیدا ہوئی جب مہندر ریڈی نے مسٹر آنند کی جگہ 1996 بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار ، وی سیئجنار کو لانے کی کوشش کی ۔ اس صورتحال کو محسوس کرتے ہوئے کمشنر پولیس سائبر آباد نے فوری طور پر وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کے پاس پہنچے اور ان کے سامنے اپنا کیس رکھااور کہا کہ انہوں نے ابھی ان کے دو سال بھی مکمل نہیں کئے ہیں ان کو ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ کے ٹی آر نے انہیں بتایا کہ ان کے عہدہ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔ فی الوقت فوری طور پر تو ایسا نہیں ہے اور یہ معاملہ بعید ہے اور حیدرآباد سٹی پولیس چیف سائبر آباد کمشنر پولیس کی تبدیلی کے لیے ان کی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ سی وی آنند نے مئی 2013 میں سائبر آباد کمشنر پولیس کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا تھا اور مزید چار ماہ میں ان کے اس عہدہ پر دو سال مکمل ہوں گے ۔۔