کمسن لڑکے کے ساتھ بدفعلی پر ایک شخص گرفتار

مظفر نگر ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ قادر والا میں گذشتہ سال ماہ ستمبر میں ایک 12 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کتوالی پولیس اسٹیشن کے تحت علاقہ قادر والا میں گذشتہ سال 19 ستمبر کو ملزم سلمان نے ایک کمسن لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی تھی اور اس وقت سے سلمان فرار تھا ۔ جسے کل گرفتار کرلیا گیا اور اس کے خلاف پولیس نے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے

دہلی میں سرد موسم برقرار
نئی دہلی۔/6جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی دارالحکومت دہلی میں آج ایک اور کہرآلود صبح دیکھی گئی جبکہ برفیلی ہواؤں سے سردی مزید شدت اختیار کرگئی ہے جبکہ دھند اور کہر سے ٹرین اور فضائی خدمات متاثر ہوئیں۔ 25ٹرین اور 6 فلائیٹس کی آمد ورفت میں تاخیر ہوئی ہے۔آج صبح 8بجے تک 500میٹر کے فاصلے پر بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا جبکہ رطوبت 97 فیصد رہی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مزید دو یوم تک موسم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔