ممبئی ۔10جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈالر کے مقابل روپیہ کی گھٹتی ہوئی قدر اور جغرافیائی و سیاسی حالات کے سبب ملک میں دیوالی کے دوران سونے کی قیمت 34,000روپئے فی 10 گرام ہوسکتی ہے ۔ ایک تجزیاتی ادارہ کام ٹرینڈز ریسک مینجمنٹ کے ڈائرکٹر گناسیکرتا راجن نے پی ٹی آئی سے کہا کہ گھریلو بازار میں دیوالی کے دوران سونے کی قیمت 30,000 تا 34,000 گرام فی 10گرام ہوسکتی ہے ۔بین الاقوامی مارکٹ میں یہ قیمت 1,250 تا 1,400 امریکی ڈالر کے درمیان رہے گی ۔