کمرپلی ہیلت سنٹر میں نومولود کی موت

ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا الزام ، رشتہ داروں کا احتجاج
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : نظام آباد ضلع کے کمر پلی پرائمری ہیلت سنٹر میں ایک خاتون ڈیلیوری کے بعد نومولود کی موت واقع ہوگئی ۔جس پر رشتہ داروں نے ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے باعث نومولود کی موت واقع ہونے کا الزام عائد کیااور دواخانہ کے روبرو احتجاج کیا۔ تفصیلات کے بموجب کمر پلی رینوکا نامی خاتون کو ڈیلیوری کیلئے صبح 10:30 بجے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھااور اس وقت دواخانہ میں ڈاکٹر موجود نہیں تھے لیکن اسٹاف نرس ،ہیلت سپروائیزر ڈیلیوری کرنے کا ارادہ ظاہر کرنے پر رینوکا کے رشتہ داروں نے دوسرے دواخانہ کو منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ لیکن یہاں موجودہ عملہ نے آسانی کے ساتھ ڈیلیوری ہوجائے گی لہذا کسی بھی دواخانہ کو لے جانے کی ضرورت نہیں اس بات کی ہدایت دی۔ ڈیلیوری کے بعد ایک لڑکا تولد ہوا اور تولد ہونے کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔ لیکن انہوں نے نومولود کو مٹ پلی دواخانہ منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ مٹ پلی دواخانہ پہنچنے پر بتایا کہ نومولود کی موت واقع ہوگئی جس پر رینوکا کے رشتہ داروں نے دواخانہ پہنچ کر احتجاج کرنا شروع کیااور ڈاکٹرکو فون پر ربط پیدا کرنے کی کوشش کرنے پر کوئی جواب حاصل نہیں ہواجس پر احتجاج کرنا شروع کیا تو ولیج ریونیو آفیسر یہاں پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی اور اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔