حیدرآباد۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت تلنگانہ نے آج کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ 1,194 کروڑ روپئے کے بقایاجات کی وصولی کے لئے خصوصی اقدامات کرے۔ ریاستی فینانس پر پڑنے والے مالیاتی بوجھ کو کم کرنے یہ کوشش ضروری ہے۔ نوٹوں کی منسوخی کے بعد ریاستی خزانے کو مالیہ کی کمی کا سامنا ہے۔ چیف سیکریٹری راجیو شرما نے کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ مہم چلاتے ہوئے ڈیلرس کو ایس ایم ایس روانہ کریں اور 24 نومبر تک نوٹوں کی تنسیخ کے ساتھ رقم وصول کریں۔