کمبوڈیا میں آج انتخابات ‘ اپوزیشن کا کوئی امیدوار نہیں

نام پنہہ ۔29جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کمبوڈیا میں آج رائے دہی مقرر ہے ۔ جب کہ وزیراعظم ہونسین گذشتہ 33سال سے برسراقتدار ہیں ۔ جاریہ انتخابات میں بھی اپوزیشن کا کوئی امیدوار حصہ نہیں لے رہا ہے اور نہ کوئی قابل ذکر اپوزیشن پارٹی ہے جس کی وجہ سے یہ ملک ایک پارٹی حکمرانی کا ملک بن چکا ہے ۔ ہونسین 1985ء میںبرسراقتدار آئے تھے اور آج بھی ملک کے وزیراعظم برقرار ہیں ۔ انہوں نے ناراض افراد کے خلاف انتخابات سے پہلے مہم چلائی تھی جس کی وجہ سے شہری معاشرہ ‘ آزاد صحافت اور سیاسی مخالفین ناممکن ہوگئے ۔ 65سالہ کھیمروج نے نشاندہی کی تھی کہ استحکام اور ترقی اُن کے دور اقتدار میں ہی ممکن ہے ۔ موجودہ وزیراعظم ہونسین اسی پالیسی پر عمل کررہے ہیں ۔ حالانکہ کھیمروج کو اقتدار سے بے دخل کرنے پر عوام نے انہیں ملک کا نجات دہندہ سمجھا تھا ۔