نئی دہلی ۔ 8 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی سی ڈبلیو سربراہ برکھا شکلا سنگھ ، عام آدمی پارٹی لیڈر سومناتھ بھارتی کی بیوی لیپیکا مترا اور کمار وشواس کیس میں شکایت درج کرانے والوں نے آج جنتر منتر میں احتجاج منظم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چیف منسٹر اروند کجریوال ان کی شکایات کی سماعت کریں۔ شکلا سنگھ نے کہا کہ ہم حکومت دہلی سے خواہش کرتے ہیں کہ ہماری شکایات سنیں اور خاطی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ میں لیپیکا اور وشواس کے کیس میں شکایت کنندہ کے ساتھ ہوں، ڈی سی ڈبلیو کی چیرپرسن کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک متاثرہ کی حیثیت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی ہر عورت شکار ہوئی ہے چاہے وہ شکنتلا گاملن ہو ، یا لیپیکا مترا ہو یا وشواس کیس کی شکایت کنندہ یا برکھا سنگھ ۔ برکھا سنگھ کی میعاد 18 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔