بنگلورو ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سوشیل میڈیا پلیٹ فارم اسٹیگر ام پر کرناٹک کے چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سومی کے خلاف ناشائستہ اور اہانت آمیز تبصرہ کرنے والے ایک 24 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ سنٹرل کرائم برانچ کے عہدیداروں نے ازخود شکایت درج کروانے کے بعد کی کارروائی میں 24 سالہ پرشانت پجاری کو بنتوال کے قریب گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی زبان میں کمارا سوامی کیخلاف اسٹیگر ام پر پوسٹ کردہ تبصرے اہانت آمیز تھے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس اوما پرشانت کی طرف سے منگلورو ایسٹ پولیس اسٹیشن کو ارسال کردہ پیغام پر جمعرات کو اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔