کمارا سوامی کی مودی سے ملاقات خشک سالی سے نمٹنے امداد کی اپیل

نئی دہلی۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک سرکاری بیان کے مطابق کرناٹک چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے وزیراعظم نریندر مودی سے دہلی میں ملاقات کی اور اپیل کی کہ جاریہ ربیع فصل کیلئے قحط سالی سے متاثرہ کسانوں کیلئے 2,064.30 کروڑ روپئے جاری کریں۔