جناب زاہد علی خاں کی صدارت ، پروفیسر ایس اے شکور سوونیر کی رسم اجراء انجام دیں گے
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( فیاکس ) : حلیم بابر صدر عابد علی خاں میموریل اکیڈیمی محبوب نگر نے بتایا کہ عابد علی خاں میموریل اکیڈیمی محبوب نگر کی جانب سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے اشتراک سے ایک روزہ سمینار و مشاعرہ بعنوان ’ دکن میں ڈاکٹر علی احمد جلیلی کی علمی و ادبی خدمات ‘ کا 30اپریل جمعرات 4 بجے اردو گھر مغل پورہ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس سمینار کی صدارت درد مند ملت الحاج جناب زاہد علی خاں مدیر اعلی روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمان خصوصی محب اردو پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر تلنگانہ اردو اکیڈیمی حیدرآباد ہوں گے جو سمینار کے سوونیر کا رسم اجراء انجام دیں گے ۔ مہمانان اعزازی میں جناب محمد رحیم الدین انصاری سابق صدر نشین اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش ، جناب رشید جلیلی ، ممتاز شاعر ، ڈاکٹر عابد معز ، ڈاکٹر م ق سلیم شرکت کریں گے ۔ پروگرام کا آغاز قاری انیس احمد کی قرات کلام پاک ، خان اطہر کی حمد باری تعالی ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی نعت شریف سے ہوگا ۔ کلیدی خطبہ : ڈاکٹر عقیل ہاشمی سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دیں گے ۔ پروفیسر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ حیدرآباد ، پروفیسر فاطمہ پروین سابق وائس پرنسپل جامعہ عثمانیکہ حیدرآباد ، ڈاکٹر فضل اللہ مکرم چیرپرسن بورڈ آف اسٹیڈیز ، اورینٹل اردو عثمانیہ حیدرآباد ، ڈاکٹر مسعود جعفری ، جناب نادرالمسدوسی مقالات پڑھیں گے ۔ اس موقع پر بزرگ شاعر حضرت نور آفاقی ، عمدۃ الشعراء محبوب نگر اور دبستان جلیل کے ممتاز شاعر جناب رشید جلیلی کو ان کی اعلی شعری خدمات کے اعتراف میں ادبی ایوارڈ پیش کیا جائے گا ۔ ادبی اجلاس کے فوری بعد بین الریاستی مشاعرہ جناب رشید جلیلی کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ جس میں حیدرآباد کے شعراء کرام ڈاکٹر عقیل ہاشمی ، اثر غوری ، پروفیسر مجید بیدار ، صادق نوید ، ڈاکٹر راہی ، سلطان شطاری ، ڈاکٹر فاروق شکیل ، یوسف روش ، ضیا عرفان حسامی ، سردار سلیم ، اسد ثنائی ، شاہد عدیلی ، فرید سحر ، طاہر گلشن آبادی ، فاروق عارفی ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، نادر المسدوسی ، استھانہ سحر ، ڈاکٹر فرید الدین صادق ، ظفر فاروقی ، اطیب اعجاز ، نور الدین امیر ، ابراہیم خاں ایاز ، تشکیل رزاقی کے علاوہ خاتون شعراء حنا شہیدی ، تسنیم جوہر ، عاصمہ خلیل ، بیرونی شعراء میں ڈاکٹر افتخار شکیل ( رائچور ) زاہد ہریانوی ، تاج مضطر ( ورنگل ) ، سید ریاض تنہا ، رحیم قمر ( نظام آباد ) ، حفیظ انجم ( کریم نگر ) ، اظہر کورٹلوی ( کورٹلہ ) اپنا کلام پیش کریں گے ۔ ان کے علاوہ محبوب نگر کے شعراء بھی کلام سنائیں گے ۔ ادبی اجلاس کی نظامت نادر المسدوسی اور مشاعرہ کی نظامت ڈاکٹر سلیم عابدی کریں گے ۔۔