کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی کا کلیدی سمینار

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : کل ہند نہج البلاغہ سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ کلیدی سمینار بعنوان ’ تصور حکومت ۔ علی اور نہج البلاغہ کی روشنی میں 8 جنوری اتوار 10 ساعت دن ویسٹرن بلاک آڈیٹوریم ، سالار جنگ میوزیم میں زیر صدارت ڈاکٹر شوکت علی مرزا صدر سوسائٹی منعقد ہوگا ۔ قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران ۔ متعینہ حیدرآباد آغا حسن نوریان مہمان خصوصی اور ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں معزز مہمان ہوں گے ۔ مولانا آغا مجاہد حسین ، ڈاکٹر سید امتیاز اور سماجی جہد کار سردار نانک سنگھ نشتر کا خطاب ہوگا ۔ جنرل سکریٹری جناب تقی عسکری ولا نظامت انجام دینگے ۔۔

اسکولی طلبہ کے لیے آل انڈیا
جنرل نالج ٹسٹ ،حیدرآباد میں سنٹر
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کسی بھی اسکول میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے لیے آل انڈیا جنرل نالج ٹسٹ رکھا جاتا ہے ۔ حیدرآباد میں 8 جنوری اتوار کو یہ ٹسٹ دس بجے صبح رکھا گیا ہے ۔ اس کا سنٹر پروگریس ہائی اسکول روبرو رعیتو بازار فلک نما میں ہے ۔ پہلی جماعت تا نویں جماعت تک ہر جماعت کا الگ الگ پرچہ ہوگا ۔ اور ہر طالب علم کو سرٹیفیکٹ دیا جائے گا ۔ سرپرست اپنے بچوں کو وقت سے آدھا گھنٹہ قبل امتحانی مرکز میں رجسٹریشن کرواتے ہوئے یہ جنرل نالج ٹسٹ لکھوائیں ۔۔