کل ہند فقہی کانفرنس کے تشہیری مواد کی رونمائی

حیدرآباد ۔ 28 مارچ (پریس نوٹ) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ اسٹیٹ الحاج محمد محمود علی نے جامعتہ المؤمنات کی تیسری سہ روزہ کل ہند فقہی کانفرنس کے تشہیری مواد پوسٹرس، پمفلٹ، اسٹیکر وغیرہ کی رونمائی انجام دی۔ انہوں نے سہ روزہ فقہی کانفرنس کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس کی کامیابی کیلئے نیک تمنا ظاہر کی۔ ان تین روزہ فقہی کانفرنس میں پڑھے جانے والے تحقیقی فقہی، علمی مقالہ جات پر علماء و مفتیان کرام کے مباحث اور ان کے نتائج امت مسلمہ کیلئے مفید رہبری کا باعث ہوں گے۔ اس موقع پر امیر شریعت مفتی محمد حسن الدین نقشبندی، مولانا حافظ ڈاکٹر مستان علی قادری، مولانا ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ، مولانا ڈاکٹر کاظم حسین نقشبندی، محمد فاروق علی خاں ایڈوکیٹ، سید سمیع اللہ، محمد احمد پاشاہ موجود تھے۔