شری نگر۔13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے کل گام ڈسٹرکٹ سے مقامی پولیس اور سکیوریٹی فورسس نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک عسکریت پسند گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود ضبط کیے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس نے سکیوریٹی فورسس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات جموں و کشمیر کے کل گام ڈسٹرکٹ کے یاریپورہ کے ایک رہائشی علاقہ میں چھاپہ مارا جہاں سے کثیر مقدمار میں گرینیڈ، اسلحہ جات اور زندہ کارتوس برآمد کیئے گئے۔