حیدرآباد 30 مارچ ( سیاست نیوز ) وزیر اعظم نریندر مودی کل یکم اپریل کو لال بہادر اسٹیڈیم میں بی جے پی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرینگے ۔ اس سلسلہ میں بی جے پی قائدین نے آج اسٹیڈیم پہونچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ جائزہ لینے والوں میں رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ ‘ کشن ریڈی ‘ ملا ریڈی اور وینکٹ ریڈی شامل تھے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ وزیر اعظم یکم اپریل کو چار بجے دن جلسہ سے خطاب کرینگے اور عوام کی اس میں کثیر تعداد میں شرکت کا امکان ہے ۔