حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) آٹو ڈرائیورس کا 17 جنوری کی نصف شب سے غیر معینہ مدت کے آٹو بند کا آغاز ہوگا۔ آٹو ڈرائیورس یونین نے اس کا اعلان کیا۔ یونین قائد امان اللہ خان نے دیگر قائدین کے ہمراہ اس کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اقل ترین آٹو کرایہ میں اضافہ، جی او نمبر 108 کی منسوخی، جرمانے کی رقم کو ہزار روپئے سے کم کرنے کے مطالبات کے ساتھ آٹو بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پریس کلب بشیر باغ میں صبح 10 بجے ایک احتجاجی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
ٹریفک سیفٹی ویک نیو ماڈل اسکول میں پروگرام
حیدرآباد 15 جنوری (راست) نیشنل ٹریفک سیفٹی ویک 11 جنوری تا 17 جنوری ملک گیر سطح پر منائی جارہی ہے۔ اس میں اسکولی طلبہ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ چنانچہ ساؤتھ زون کے ٹریفک پولیس نے اس کے افتتاحی پروگرام نیو ماڈل ہائی اسکول دودھ باؤلی میں منعقد ہوا جس میں اے سی پی مسٹر ستیہ نارائنا اور انجنیلو سرکل انسپکٹر نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مسٹر عادل نے ٹریفک کی ٹریننگ کے اصول و قواعد بتائے۔ مسٹر خلیل الرحمن نے خیرمقدم کیا اور اس قسم کے معلومات پروگرام کا اسکول سطح پر انعقاد کو ایک خوش آئند علامت قرار دیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلبہ کوٹریفک کی تعلیم جو اِن دنوں اسکول نصاب میں شامل ہے، عملی تربیت (ٹریفک ٹریننگ) کا مظاہرہ کیا گیا۔