کلینک میں بند کرکے 13 سالہ بچی کی آبروریزی ، ڈاکٹر گرفتار!

مظفر نگر ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک 13 سال کی بچی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ۔ اس بچی کو مبینہ طور پر ڈاکٹر نے تین دنوں تک اپنی کلینک پر یرغمال بناکر رکھا تھا ۔ سرکل افسر ایس کے ایس پرتاپ نے بتایا کہ ہفتہ کو بچی ڈاکٹر کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی جس کے بعد اس نے گھر جاکر اپنے والد کو پورے واقعہ کی معلومات دی ۔ افسر نے بتایا کہ لڑکی کے والد نے اس معاملہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کی بنیاد پر ڈاکٹر سونو ورما کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔