کلیان لکشمی اسکیم میں غریب اقلیتی خواتین بھی شامل :محمود علی

حیدرآباد 10 اگست ( این ایس ایس) تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے آج تیقن دیا کہ ’’کلیان لکشمی‘‘ اسکیم پر اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والی عریب خواتین کیلئے بھی عمل آوری کی جائے گی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے آج ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ ٹاون میں ٹی آر ایس لیڈر کیپٹن لکشمی کانتا راو کی رہائش گاہ پر منعقدہ رکھشا بندھن تقریب میں حصہ لے رہے تھے ۔ اس موقع پر اپنے مختصر خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حیدرآباد پر گورنر کے خصوصی اختیارات کو قبول کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور بہت جلد اس مسئلہ پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریت ہوئے نمائندگی کی جائے گی۔ محمود علی نے کہا کہ محکمہ رجسٹریشن کو صاف ستھرا بنایا جائے گا ۔ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائے گی اور ’’دلالی سسٹم‘‘ برخاست کیا جائے گا۔