سابق میں آئی فلم ’’کک ‘‘ کی زبردست کامیابی کے بعد اب اس کا سیکوئیل بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جسے کک 2 کے ٹائیٹل سے بنایا جائیگا فلم کو کلیان رام پروڈیوس کررہے ہیں جس میں ٹالی ووڈ میں ماس مہاراجہ کے نام سے مشہور اداکار روی تیجا پھر ایک بار اوریجنل فلم کی طرح مرکزی کردار نبھائینگے فلم کو سریندر ریڈی ڈائرکٹ کرینگے بتاتے چلیںکہ تقریباً دو سال کے عرصہ کے بعد روی تیجا نے سال 2013ء میں ریلیز ہوئی فلم ’’ بلپو ‘‘ سے زبردست کامیابی حاصل کی تھی وہ ان دنوں اپنی نئی فلم ’’ پاور ‘ ہنسیکاموٹوانی کے ساتھ کررہے ہیں جسے بابی ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ کک 2 کے ڈائرکٹر کے بارے میں بتاتے چلیں کہ سریندر ریڈی نے 50 کروڑ کی فلم ’’ ریس گوام ‘‘ بنائی تھی جو الوارجن کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم رہی ۔