کلکٹر محبوب نگر کے ناشتہ میں جھینگر

محبوب نگر 4 اگست (سیاست نیوز) ضلع کلکٹر جی ڈی پریہ درشنی کے ناشتہ کے موقع پر اُپما میں جھینگر نکل آیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن کلکٹر نے ناشتہ میں جھینگر کو دیکھ کر حیرت میں پڑ گئیں اور فوری فوڈ انسپکٹر شنکر پا کو اپما تیارکرنے والی گروپرساد ہوٹل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ شنکرپا نے اس متاثرہ پما کو فوڈ انوسٹیگیشن لیب حیدرآباد کو روانہ کیا ۔ لیاب سے رپورٹ وصول ہونے کے بعد ہوٹل کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انہو ںنے اعلان کیا ۔ عوامی حلقوں میں اس واقعہ کے بعد سے تشویش پائی جارہی ہیکہ جبکلکٹر کے غذا میں اتنی بد احتیاطی پائی جاتی رہی ہے تو عوام کی صحت و صفائی کیلئے کیا احتیاط ملحوظ رکھی جائے گی ۔