کلکتہ26اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی کلکتہ کے رابندر سدن علاقے میں کثیر منزلہ عمارت میں آج صبح آج آگ لگنے کی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے ۔دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا ۔اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے عمارت کی چھت منہدم ہوگئی ہے ۔تاہم اس واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔پورے علاقے میں کالا دھواں پھیل گیا اور ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ۔محکمہ فائربریگیڈ کے ایک عملہ نے کہا کہ لاکھوں روپے کی مالیت تباہ ہوگئی ہے ۔
بحریہ کے طیارہ بردار جہاز میں آتشزدگی ، ایک عہدیدار ہلاک
نئی دہلی ۔ /26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 30 سالہ ہندوستانی بحریہ کا عہدیدار آج کاروار کرناٹک کی بندرگاہ میں ہلاک ہوگیا جبکہ بحری طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرما دتیا پر آگ بھڑک اٹھی ۔ لیفٹننٹ کموڈور ڈی ایس چوہان آگ کا دلیرانہ سامنا کرتے ہوئے جلکر خاکستر ہوگئے ۔ ورثہ میں والدہ اور ایک دختر ہیں ۔