کلو میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 11 ہلاک

شملہ ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 11 افراد جو ایک خانگی گاڑی میں سفر کررہے تھے، 200 فیٹ گہری کھائی میں رہنی ملا مقام کے قریب ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں گر پڑنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں 5 خواتین، 3 مرد اور 3 بچے سفر کررہے تھے۔ ان میں سے 10 افراد ضلع چمبا کے متوطن تھے جبکہ ایک کا تعلق ضلع اسپیٹی سے تھا۔ وہ پانگا سے موہالی جارہے تھے۔