صاف صفائی کا خیال رکھنے کمشنر بلدیہ کا مشورہ
کلواکرتی ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کمشنر بلدیہ محمد صابر علی نے آج شہر و اطراف و اکناف کے گوشت تاجرین کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا اور تمام تاجرین کو حکم دیا کہ ایک دن قبل بکرے کو حیوانات کے ڈاکٹر سے باضابطہ مہر لگواکر ہی اسی بکرے کو ایک مولوی سے باضابطہ جس کا تقرر بلدیہ کی جانب سے متعین کیا جائے گا ذبح کروائیں اور گوشت پر بھی مہر لگواکر فروخت کریں اور باضابطہ دکان کا سرٹیفکٹ حاصل کریں جو بھی تاجر اس کے خلاف کام کرے گا ، سخت کارروائی کی جائے گی اور اس کا لائسنس بھی رد کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ گوشت مارکٹ کی عمارت منہدم کیا جاکر ایک جی پلس ٹو کامپلکس بنواتے ہوئے جن کے پاس لائسنس ہے، انہیں کو الاٹ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے تاجرین سے صاف صفائی کلین اینڈ گرین کی جانب بھی خصوصی توجہ دینے کو کہا ۔ جانوروں کے فضلے کو ایک جگہ جمع کر کے بلدیہ کی گا ڑی آنے پر اسی کے ذریعہ دور شہر پھینکنے کو کہا جبکہ ڈاکٹر سرینواس راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گوشت خریدتے وقت ضرورت اسٹامپ دیکھ کر خریدیں جن کے پاس بغیر اسٹامپ کے گوشت ہو تو فوراً اس کی اطلاع صفائی انسپکٹر کو دیں۔