بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ ان دنوں بھلے ہی چھوٹے پردے پر مداحوں کو انٹرٹین کرتی نظر آرہی ہیں لیکن سلور اسکرین کو بھی انہوں نے بائے بائے نہیں کہا ہے۔ حال ہی میں کرن جوہر کی بگ بجٹ فلم کلنک خوب خبروں میں تھی۔ وجہ تھی سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کا فلم میں ایک ساتھ ہونا۔ فلم میں کئی بڑے اسٹارس کو سائن کیا گیا تھا لیکن اس دوران یہ خبر تھی کہ دونوں فلم کا حصہ ضٰرور ہے، لیکن ساتھ میں کوئی سین شوٹ نہیں کریں گے۔ انٹرٹینمنٹ پورٹل کی رپورٹ کے مطابق دونوں اسٹارس نے حال ہی میں کئی سین شوٹ کئے اسی بات کو لے کر جب مادھوری سے پوچھا گیا تو انہوں نے کنارہ کرتے ہوئے کہا کہ کلنک سنجے دت کے علاوہ ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی بھی فلم ہے۔ خبر یہ بھی آئی تھی کہ مادھوری نے سنجے دت کے ساتھ سین نہ ہونے کی وجہ پر ہی کرن جوہر کو ہاں کی۔ سنجے دت اور مادھوری کے فین یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ سنجے کی زندگی میں مادھوری کا اہم رول رہا ہے، لیکن دونوں ہی اسٹارس نے اس پر آفیشلی کمنٹ نہیں کیا۔ پچھلے دنوں سنجے دت کی زندگی پر بنی فلم سنجو میں مادھوری سے جڑا ایک سین تھا جسے مادھوری کی گذارش پر ہٹا دیا گیا تھا۔