کئی ستاروں سے سجی کرن جوہر کی فلم کلنک میں مادھوری ڈکشٹ بہار بیگم کے کردار میں ہے۔ پچھلے سال سری دیوی کے انتقال کے بعد یہ کردار مادھوری کو آفر کیا گیا۔ مادھوری سے جب پوچھا گیا کہ پہلے اس کردار کو سری دیوی کرنے والی تھیں، لیکن اب آپ نے کیا کلنک کے سیٹ پر انکی جگہ لیتے ہوئے آپ کو کیا محسوس ہوا۔ اس پر مادھوری نے کہا سب سے پہلے ان کے انتقال کی خبر ہمارے لئے بہت دکھ کی بات تھی جب مجھے کردار نبھانے کا آفر ملا تو یہ میرے لئے آسان نہیں تھا۔ میرے دل میں انکے تعلق سے بہت احترام ہے۔ وہ ایک بہترین اداکارہ تھیں۔ کسی کے کردار میں ڈھلنا جب آپ اسے ایک اداکارہ کے طور پر دیکھتے ہیں تو یہ ایک الگ احساس ہوتا ہے۔ سنجے دت، ورون دھون، عالیہ بھٹ، آدتیہ رائے کپور اور سوناکشی سنہا اسٹار و ابھیشیک ورمن کے ڈائرکشن میں بنی فلم کلنک 17 اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔