کلنٹن فاونڈیشن عطیات معاملہ سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش

واشنگٹن ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کلنٹن فاونڈیشن کیلئے بیرون ملک کے عطایات پر تحریر کی گئی ایک متنازعہ کتاب دراصل ہیلاری کلنٹن کو بدنام کرنے کی سازش ہے، جس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہندوستانی نژاد امریکی ہوٹل تاجر سنت چتوال نے آج یہ بات کہی۔ کتاب کا عنوان ہے ’’کلنٹن کیش‘‘ اور اس میں چتوال کا نام بھی نمایاں طور پر شامل کیاگیا ہے جسے پیٹرشیوائزر نے تحریر کیا ہے تاہم کتاب میں تحریر کئے گئے اقتباسات کو انہوں نے الزامات سے تعبیر کیا اور اس بات کی تردید کی کہ کلنٹن فاونڈیشن میں ان کی (چتوال) جانب سے جو عطیات دیئے گئے تھے، اس کی وجہ سے ہیلاری کلنٹن نے 2008ء میں ہند ۔ امریکہ سیول نیوکلیئر معاہدہ کی تائید میں ووٹ دیا تھا۔