کلمہ طیبہ کی بے حرمتی

داعش کے خلاف سوشل میڈیا نیٹ ورک پر آئس بکیٹ چیلنج کی طرز پر ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں داعش کے پرچم کو نذرآتش کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ سے کلمہ طیبہ کی بے حرمتی ہورہی ہے اور مسلمانوں میں شدید بے چینی و برہمی پائی جاتی ہے ۔ٹوئٹر اور یوٹیوب پر اس مہم میں حصہ لینے والوں کی کئی تصاویر اور ویڈیوز دکھائی جارہی ہیں۔ لندن میں ایک شخص نے ٹوئیٹ کیا کہ آئی ایس کے پرچم کو نذرآتش کیا گیا۔ ایک اور شخص نے لکھا کہ پرچم کو جلاؤ اور پرچم بردار کو ہلاک کرو۔ یوٹیوب پر ایک ویڈیو میں ہر شخص پر اس مہم میں حصہ لینے پر زور دیا گیا۔