نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے آج کہا کہ اس کی جانب سے نامور صحافی کلدیپ نیر کے کام اور یاد کو اجاگر کرنے کی ایک تجویز پر غور کیا جارہا ہے جن کا یہاں 95 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ ایڈیٹرس گلڈ کے اساسی رکن اور سابق صدر کی حیثیت سے نیر نے، جو ہندوستانی صحافت کی ایک اہم شخصیت تھے۔ اس تنظیم کو حرکیاتی اور بصیرت افروز قیادت فراہم کی تھی۔ اس کے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔