حیدرآباد 23 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے معروف مصنف ‘ صحافی ‘ کالم نویس اور سابق ایم پی کلدیپ نیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ کلدیپ نیر کی سماجی مسائل پر گہری نظر تھی اور ان کی تحریروں سے سیاسی اور سماجی کے علاوہ معاشی پہلووں کو اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے ۔