کلاس روم ماحول اور معیار تعلیم پر آج کانفرنس

حیدرآباد۔20جنوری (سیاست نیوز) خانگی اسکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے علاوہ کلاس روم کا ماحول کس طرح تیار کیا جانا چاہئے اس سلسلہ میںنیشنل انڈیپینڈنٹ اسکول الائنس اور تلنگانہ راشٹر اسکول مینجمنٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس کا 21نومبر بروز ہفتہ صبح 9بجے تا 4بجے سہ پہر منعقد ہوگی ۔ ہوٹل  ایس وی ایم گرانڈ عطا پور کانفرنس میں زائد از 150خانگی اسکولوں کے ذمہ داران شرکت کریں گے اور ذریعہ بجٹ خانگی اسکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے علاوہ ان میں بہترین انفراسٹرکچر کی فراہمی کے ذرائع پر مباحث کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں بجٹ اسکولوں کی کامیابی اور ان اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنیو الے طلبہ کے معیار کے متعلق بھی اسکول ذمہ داروں کو واقف کروایا جائے گا۔خانگی اسکولوں کے ذمہ داروں کی اس کانفرنس سے مسٹر کلبھوشن شرما صدر نیشنل انڈیپینڈینٹ اسکولس الائنس ‘ مسٹر مدھو سدن صدر ایچ ڈی آر ایس ایم اے‘ مسٹر گورو سنگھ سی ای او 321ایجوکیشن فاؤنڈیشن‘ مسٹر اشوک سنگھ‘ مسٹر سرینواس ریڈی صدر تلنگانہ راشٹر اسکول مینجمنٹ اسوسیشن مخاطب کریں گے جناب سید آصف نے یہ بات بتائی۔ جناب محمد انور ریاستی کوآرڈینیٹرنیشنل انڈیپینڈینٹ اسکولس الائنس نے بتایا کہ خانگی بجٹ اسکولس کے مسائل اور ان میں بہتری لانے کے اقدامات کے تحت یہ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں ملک کے سرکردہ ماہرین کی جانب سے اسکولوں کے ذمہ داروں کو رائے مشورے دیئے جائیں گے اور کامیابی کے ساتھ تعلیمی اداروں کو چلانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔شہر میں منعقد ہونے والی اس منفرد کانفرنس میں کئی اسکولوں کے ذمہ دار شرکت کریں گے۔