کشٹوار کے حادثہ میں ہلاکتوں پر وزیراعظم اظہار غم

نئی دہلی ۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع کشٹوار میں سڑک حادثہ کے دوران 17 افر اد کی ہلاکتوں پر اظہار غم کرتے ہوئے زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کی تمنا ظاہر کی ہے ۔ یہ حادثہ کشٹوار میں پیش آیا جبکہ 17 افر اد ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوگئے ۔ ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرپڑی تھی ۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹلوں میں شریک کروادیا گیا ۔