کشن ریڈی مملکتی وزیرداخلہ کی ذمہ داری

سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ حیدرآباد آمد
حیدرآباد 4جون (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کشن ریڈی اس ماہ کی 7تاریخ کو حیدرآباد آئیں گے ۔کشن ریڈی کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔تلنگانہ اسمبلی کے دسمبر2018میں منعقد ہ انتخابات میں ا ن کو حلقہ اسمبلی عنبرپیٹ سے شکست ہوئی تھی تاہم عام انتخابات میں حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے وہ منتخب ہوگئے تھے جس کے بعد ان کو مرکزی مملکتی وزیرداخلہ بنایاگیا تھا۔مسٹر ریڈی اپنی اس نئی ذمہ داری کو سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ حیدرآباد آرہے ہیں۔7جون کو شام چار بجے وہ خصوصی طیارہ کے ذریعہ شہر کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گے جہاں بی جے پی کے لیڈران کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیاجائے گاجس کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔بیگم پیٹ ایرپورٹ سے پارٹی دفتر تک ایک بڑی ریلی بھی نکالی جائے گی۔