حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) راجندر نگر کے کشن باغ کرفیو زدہ علاقہ میں آج اضطراب آمیز سکون رہا اور پولیس نے حالات معمول پر لوٹنے کے پیش نظر کرفیو میں 12 گھنٹے کی نرمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ سائبر آباد پولیس کے بموجب کل صبح 6 بجے تا شام 6 بجے کرفیو میں نرمی دی جائے گی ۔ کرفیو میں نرمی کے دوران پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کشن باغ عرش محل میں حالات مکمل طور پر معمول کو لوٹنے تک رات کا کرفیو برقرار رہنے کی اطلاع ہے ۔