کشن باغ میں آج کرفیو میں چار گھنٹوں کی نرمی

حیدرآباد 16 مئی ( پی ٹی آئی ) راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں نافذ غیر معینہ مدت کے کرفیو میں کل ہفتے کو چار گھنٹوں کی نرمی دی جائیگی ۔ سائبر آباد پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ کشن باغ علاقہ میں فرقہ وارانہ تشدد اور پولیس فائرنگ میں تین نوجوانوں کی موت کے بعد یہاں 14 مئی کو کرفیو نافذ کردیا گیا تھا ۔ سائبر آباد پولیس کمشنر سی وی آنند کی ہدایت کے مطابق کرفیو میں کل دو مرتبہ دو دو گھنٹوں کی نرمی کی جائیگی ۔ صبح 7 تا 9 بجے اور سہ پہر 3 تا شام 5 بجے کرفیو میں نرمی دی جائیگی ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہ بات بتائی ۔