کشمیر کے مصیبت زدگان کیلئے ایک فقیرزادے کا عطیہ

حیدرآباد۔22ستمبر ( پریس نوٹ) ملک کے نامور صوفی گھرانے کے ایک فقیرزادے نے کشمیر کے مصیبت زدگان کیلئے بارگاہ خداوندی میں بہ وسیلہ حضور محمد عربیﷺ اشکبار آنکھوں کے ساتھ رحم و کرم کی دُعا کرتے ہوئے ملت اسلامیہ کے صحافتی‘ فلاحی ‘ سماجی خدمات ادا کرنے والے ادارہ روزنامہ ’’سیاست‘‘ کے ملت فنڈ میں اپنی جانب سے 50ہزار نقد کا عطیہ جناب زاہد علی خان چیف ایڈیٹر ’’سیاست‘‘ کو اس دُعا کے ساتھ پیش کیا کہ اللہ اپنے حبیب سرکا مدینہﷺ کے صدقہ میں ہر اُمتی کو اس ہدایت سے سرفراز فرمائے کہ وہ اہل کشمیر کی تکلیف اور امتحانی گھڑی میں ہر طرح کی امداد کیلئے آگئے آئیں ۔ انہوں نے خاندان سیاست کو مبارکباد دی کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبیﷺ کے واسطے سے انہیں اپنی مخلوق کی خدمت کیلئے منتخب فرمایا اور وہ مالک حقیقی کی خوشنودی کیلئے اپنے اس مقدس مشن کو زندگی کی آخری سانس تک جاری رکھیں ۔ (آمین)