’کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں‘

وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر بات چیت نہیں ہوگی، اس وقت تکہندوستان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان مخالف ایجنڈے پر الیکشن لڑ کے اقتدار میں آئے ہیں اور وہ اپنی شرائط پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں اور صرف انہی معاملات پر بات کرنے پر تیار ہیں جو ان کے مفاد میں ہیں۔