سری نگر، 29 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں نامعلوم لٹیروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کے دوران اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی اے ٹی ایم مشین اڑالی۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ چرائی گئی اے ٹی ایم مشین میں کتنی رقم موجود تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’نامعلوم لٹیروں نے گذشتہ رات بجبہاڑہ میں آرونی کراسنگ پر نصب ایس بی آئی کی اے ٹی ایم مشین اڑا لی۔