کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے محبوبہ مفتی کا کل جماعتی اجلاس

سرینگر ۔ /8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ وادی کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے یہ اجلاس شیر کشمیر بین الاقوامی کانفرنس سنٹر میں کل 2.00 بجے دن منعقد ہوگا ۔ کل ایک 22 سالہ چینائی کا شہری ایس ترومنی جو وادی کشمیر میں اپنے خاندان کے ساتھ تعطیلات گزار رہا تھا اس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی گاڑی پر سنگباری کی گئی تھی ۔ اس واقعہ سے پریشان ریاستی چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے اسے ’’انسانیت کے قتل‘‘ کے مترادف قرار دیتے ہوئے کل ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ ریاست جموں و کشمیر میں ایسے کسی انسانیت سوز واقعہ کا اعادہ نہ ہوسکے ۔ دریں اثناء علحدگی پسندوں نے اس واقعہ کے خلاف جاری ہڑتال کی اپیل سے دستبرداری اختیار کرلی ۔