کشمیر کی صورتحال قابو سے باہر ہورہی ہے، لالو کا بیان

پٹنہ ، 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج دعویٰ کیا کہ وادیٔ کشمیر کی صورتحال مرکز اور حکومت جموں و کشمیر کے قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے اور اُس ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ ’’اصل دھارے‘‘ میں برقرار رہیں۔ وہ یہاں پی ٹی آئی ایمپلائیز یونینوں کی فیڈریشن کی میٹنگ سے مخاطب تھے۔ انھوں نے ظاہر طور پر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔
منی پور میں زلزلہ کا ہلکا جھٹکہ
نئی دہلی ، 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہلکی شدت کے زلزلے نے جس کی ریکٹر اسکیل پر پیمائش 3.7 ہوئی، آج منی پور کے ضلع تامینگلانگ میں محسوس کیا گیا، سرکاری محکمہ نے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ سے جانی یا مالی نقصان کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہ زلزلہ رات 8:34 بجے محسوس کیا گیا۔ اس کا مبداء 14 کیلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔