کشمیر کی ایک عازمہ حج کا مکہ معظمہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

سری نگر ، 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال سے تعلق رکھنے والے ایک عازمہ حج کی سعودی عربیہ کے مقدس شہر مکہ معظمہ میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ہے ۔ مہلوک عازمہ کی شناخت لاری بل ترال کی رہنے والی حمیدہ بیگم زوجہ غلام احمد کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ کشمیر کے مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حمیدہ بیگم جو اپنے شوہر کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں مقدس شہر مکہ معظمہ میں تھی، کو جمعرات کی صبح دل کا دورہ پڑا۔ حمیدہ بیگم کو نذدیکی طبی مرکز لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل بدھ کے روز ضلع رام بن کے بانہال علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک عازم حج کی مقدس شہر مدینہ منورہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں موت واقع ہوئی۔ مہلوک عازم حج کی شناخت 62 سالہ شمس الدین کی حیثیت سے کی گئی تھی۔

عالمی سطح پر دوسرے سہ ماہی میں سونے کی مانگ میں 4% کمی
ممبئی ۔ 2اگست ( سیاست ڈاٹ کام) عالمی سطح پر سونے کی مانگ میں اپریل ‘ جون کے سہ ماہی میں گذشتہ سال کے اسی سہ ماہی کے مقابل چہارشنبہ تک کمی ہوئی جو 964.3 ٹن ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ گولڈ بیاکڈ ایکسچینج ٹریڈیڈ فنڈس میں سست روی اور زیورات کی مانگ میں کمی ہے ۔ ورلڈ گولڈ کونسل نے ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی ۔