آئندہ دنوںمیںمزید 3 ہزار جوانوں کی روانگی کا امکان
نئی دہلی 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں مسلسل ہنگامہ آرائی کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے آج مزید 2,600 نیم فوجی دستوں کو جموں و کشمیر روانہ کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف کی 26 کمپنیو ںکو ریاست کے متاثرہ علاقوں میں نظم و قانون کی برقراری کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے ۔ ہر کمپنی میں 100 اہلکار ہوتے ہیں۔ یہ افواج گجرات ‘ راجستھان اور مغربی بنگال سے واپس طلب کی گئی ہیںاور انہیں امکان ہے کہ ایک یا دو دن میں وادی کو بھیج دیا جائیگا ۔ امکان ہے کہ ان 26 کمپنیوں کے علاوہ بی ایس ایف کی مزید 30 کمپنیوں کو ( جن میں 3 ہزار اہلکار ہونگے ) آئندہ چند دنوں میں ریاست کو روانہ کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان افواج کو امرناتھ یاترا کے راستوں سے ہٹا کر ریاست میں متعین کیا جاسکتا ہے ۔ وادی کشمیر میں گذشتہ 45 دن سے بدامنی اور ہنگامے چل رہے ہیں جبکہ وہاں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ جھڑٖپ میں موت ہوگئی تھی ۔ اب تک کے تشدد میں 65 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں دو پولیس ملازمین بھی شامل ہیں۔ ( متعلقہ خبر صفحہ 5 پر )