کشمیر کا غلط نقشہ پیش ‘ کانگریس پر وینکیا نائیڈو کی تنقید

حیدرآباد 4 جون ( پی ٹی آئی ) جموںو کشمیر کو ہندوستانی مقبوضہ کشمیر قرار دیتے ہوئے ایک نقشہ اپنے کتابچہ میں پیش کرنے پر مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس طرح کی ذہنیت پر ملک کے عوام کانگریس کو کبھی معاف نہیں کرینگے ۔ کانگریس نے کل ایک کتابچہ جاری کیا تھا جس میں ملک کا غلط نقشہ پیش کیا گیا تھا ۔ اس کتابچہ کے 12 ویں صفحہ پر ساری ریاست جموں و کشمیر کو ہندوستانی مقبوضہ کشمیر قرار دیا گیا تھا ۔ اس کتابچہ کو کانگریس نے ’ راشٹریہ سرکشا پر آنچ ‘ کا نام دیا گیا تھا ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کانگریس کی اس ذہنیت پر ملک کے عوام اسے کبھی معاف نہیں کرینگے ۔