کشمیر : پنچایت سطح پر خواتین کیلئے 33 فیصد تحفظات کی وکالت

جموں ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی مہیلا مورچہ صدر وجئے راحت کار نے منگل کو بیان دیا کہ ان کی پارٹی خواتین کو طاقتور بنانے میں یقین رکھتی ہے چنانچہ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پارٹی نے وکالت کی ہیکہ پنچایت سطح پر خواتین کو 33 فیصد تحفظات دیئے جائیں۔ راحت کار نے کہا کہ بی جے پی ہی ملک کی وہ واحد پارٹی ہے جو خواتین کو ان کا مستحقہ مقام دینے میں یقین رکھتی ہے۔ جموں و کشمیر میں 8 نومبر اور 4 ڈسمبر کو پنچایت انتخابات مقرر ہیں جو 2011ء سے ملتوی شدہ تھے۔ شہری اداروں کے انتخابات یکم اور 5 اکٹوبر کو مقرر ہیں۔ نیشنل کانفرنس اور بی ڈی پی نے اعلان کیا ہیکہ دونوں پارٹیز ان انتخابات کا اس وقت تک بائیکاٹ کریں گے جب تک کہ بی جے پی پارٹی دفعہ 35A کی منسوخی کے بارے میں وضاحت نہ کرے گی۔