سرینگر، 14جون (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے مختلف حصوں کے علاوہ شملہ میں بھی جمعرات کو ہلکے درجے کا زلزلہ آیا۔ کشمیر میں اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 اور شملہ کے ضلع چمبا میں 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ جموں وکشمیر کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بازآبادکاری و تعمیر نو میں بحیثیت ڈائریکٹر تعینات عامر علی نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے صبح 6:12 بجے محسوس کئے گئے جو کچھ سکنڈ تک جاری رہے۔
ریٹائرڈ پروفیسر کو ایک ہزار سال بعد کا ریلوے ٹکٹ جاری
سہارنپور 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) صارفین کی ایک عدالت نے انڈین ریلویز کو ہدایت دی کہ 8 ہزار روپئے کا معاوضہ ایک عمر رسیدہ شخص کو ادا کیا جائے جسے ریلوے کی جانب سے 2013 ء کے بجائے 3013 ء کا ریلوے ٹکٹ جاری کئے جانے کی وجہ سے ذہنی اذیت پہونچی۔ ریٹائرڈ پروفیسر وشنو کانت شکلا نے کہاکہ اُنھوں نے قنوج سے ایک ٹکٹ ریلوے ریزرویشن کاؤنٹر سے 2013 ء کیلئے بُک کروایا تھا مگر سال کے کالم میں 2013 ء کے بجائے 3013 ء چھاپ دیا گیا تھا۔