کشمیر میں کار حادثہ ، 7 ہلاک

جموں ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک موٹر کار جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ سے پھسل کر ضلع رامبند میں ایک گہری کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے 7 افراد ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے۔ یہ ٹاٹا سومو کار سرینگر سے جموں جارہی تھی، جبکہ یہ حادثہ پیش آیا۔