کشمیر میں پیلیٹ بندوقوں کے استعمال پر امتناع کا بار اسوسی ایشن کا مطالبہ

سرینگر ۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) کشمیرہائیکورٹ باراسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں جس کی عاجلانہ سماعت کی درخواست کی گئی ہے ‘ ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی تاکہ گولیوں اور پیلیٹ بندوقوں کا نظم وقانون کے مسائل پیدا ہونے پر استعمال پر پابندی عائد کی جائے ۔ بار اسوسی ایشن نے ایک درخواست مفاد عامہ ہائیکورٹ کے اجلاس پر پیش کرتے ہوئے گذارش کی ہے کہ پیلیٹ بندوقوں پر مکمل امتناع عائد کیا جائے اور ہجوم پر قابو پانے کیلئے ان کا استعمال ممنوع قرار دیا جائے ۔ بار اسوسی ایشن کو توقع ہے کہ اس کی درخواستیں نوعیت کی اعتبار سے عاجلانہ ہونے کی وجہ سے انہیں چیف جسٹس پیر کے دن سماعت کرنے والی درخواستوں میں شامل کریں گے اور عدالت کو ہدایت دیں گے کہ ضروری احکام فوری جاری کئے جائیں ۔ وکلاء کی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ عہدیدار جنہوں نے پیلیٹ بندوقوں کے استعمال کا 8جولائی کے بعد فیصلہ کیا ہے ان پر مقدمہ چلایا جائے اور انہیں سزا دی جائے ۔