کشمیر میں پولیس چوکی پر عسکری حملہ ، دو عہدیدار زخمی

اودھم پور ۔ /6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مشتبہ عسکریت پسندوں نے آج رات ضلع اودھم پور کے دور افتادہ علاقے میں پولیس چوکی پر حملہ کرکے دو اسپیشل پولیس آفیسرس کو زخمی کردیا ۔ سینئر عہدیدار کے بموجب عسکریت پسندوں نے پہاڑی علاقہ بسنت گڑھ کی پولیس چوکی پر 9.15 بجے شب حملہ کیا جس سے دو عہدیدار زخمی ہوگئے ۔ فوج نے جو چوکی پر تعینات تھی جوابی فائرنگ کی ۔ پولیس اور فوجی عملہ جو علاقہ میں تھا فوری حالات سے نمٹنے کیلئے موقع واردات پر پہونچ گیا ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
دہلی حکومت اُردو اکیڈیمی کے احیاء کی خواہاں
نئی دہلی ۔ /6 اگست ڈاٹ کام ) حکومت دہلی نے اُردو اکیڈیمی میں ماہرین تعلیمات ، فنکاروں ، شعراء اور ادیبوں کو شامل کرتے ہوئے فنکاروں کی تنخواہ میں تین دگنا اضافہ کا اعلان کیا ۔ اکیڈیمی فنکاروں کو 15 ہزار روپئے ادا کرے گی جبکہ انہیں قبل ازیں 5 ہزار روپئے ملتے تھے ۔