کشمیر میں پولیس عہدیدار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

سرینگر ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے جن پر لشکرطیبہ کے ارکان ہونے کا شبہ کیاجارہا ہے ، پولیس کے سب انسپکٹر الطاف احمد کو گولی مار کر ہلاک کردیا جو عسکریت پسندوں کے خلاف کارکرد اہم پولیس عہدیدار تھا اور اس نے کئی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا۔ کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا تھا۔ الطاف احمد کو بندی پورہ کے علاقہ میں گولی مار دی گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہیکہ لشکرطیبہ نے جال پچھا کر حملہ کیا تھا۔ صبح میں الطاف احمد حسب معمول اپنی ڈیوٹی کیلئے دفتر پہنچا تھا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد اسے اعلیٰ سطحی لشکرطیبہ کے کمانڈر عبدالرحمن عرف قاسم کے بندی پورہ کے ایک مکان میں روپوش ہونے کی خبر ملی جب وہ وہاں جارہا تھا تو اس پر عسکریت پسندوں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے اس کا سینہ اور دایاں پہلو زخمی ہوا۔