جموں 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں سنگباری کرنے والے ایک نوجوان کی ہلاکت پر فکر و تردد کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے آج کہاکہ مجھے اس واقعہ کے بارے میں اطلاع ملنے پر بڑا دکھ ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ اس مقام سے نکلنے کے بعد میرے سکریٹری نے اطلاع دی کہ شوپیان میں ایک نوجوان مارا گیا جس پر میں بہت افسردہ ہوں۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع شوپیان میں تکورو کے مقام پر سنگباری کرنے والے نوجوان احمد شیخ اُس وقت ہلاک ہوگیا جب سکیوریٹی فورسیس کی آنسو گیس کا شیل اس کے سر پر جا لگا۔
جنوبی کشمیر میں سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ
سری نگر، 10 ستمبر (یو این آئی) جنگجووں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل رات سی آر پی ایف کے کیمپ میں خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ یہ بات سرکاری ذرائع نے بتائی۔انہوں نے بتایا ہے کہ جنگجووں نے پلوامہ کے تہاب میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ کی طرف اندھا دھند فائرنگ کی ۔