سرینگر 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقہ میں آج ایک سرپنچ کی نعش دستیاب ہوئی۔ جسے کل شب نامعلوم بندوق بردار نے اغواء کرلیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ 62 سالہ غلام محمدمیر کی نعش ایک کھیت سے برآمد ہوئی ہے۔ انھیں کل شب 6 بندوق برداروں نے علاقہ ترولو میں ان کی قیامگاہ سے اغواء کرلیا تھا۔ غلام محمد کے افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے تلاشی مہم شروع کردی تھی۔ اغواء کا واقعہ سوپور حلقہ اسمبلی میں رائے دہی کے تیسرے دن پیش آیا ہے۔ یہ علاقہ علیحدگی پسندوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے جہاں پر 30 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ہے۔