کشمیر میں لشکر طیبہ کی ٹولی بے نقاب

سرینگر۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام)سکیورٹی فورسیس نے آج شمالی کشمیر کے سوپور میں چار عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے ساتھ لشکر طیبہ کے اڈے کو بے نقاب کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ سوپور پولیس اور 22 راشٹریہ رائفلس نے لشکر طیبہ کے مقام کا اس کے چار ارکان کی گرفتاری کے ذریعہ انکشاف کیا ہے۔ اس اڈے سے سوپور میں گرینیڈ حملے کئے گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ محروس عسکریت پسندوں کی شناخت توصیف احمد ڈار ، مجید گلزار ، توصیف احمد ، نمیز احمد یاتو تمام ساکنان نوپورہ (سوپور)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان کے قبضہ سے دو دستی بم برآمد کئے گئے۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ یہ ٹولی 16 اکتوبر کو نوپورہ کے ایک مکان میں گرینیڈ پھینکنے میں ملوث ہوئی ۔